کراچی(کلچرل ڈیسک)پاکستانی خوبرو خواجہ سرا شائرہ روائے نے پاکستان کی پہلی ’مس ٹرانس پاکستان‘ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔رپورٹ کے مطابق دبئی میں مقیم پاکستانی خواجہ سرا، شائرہ روائے اپنی خوبصورتی کی وجہ سے پاکستان کی پہلی ’مس ٹرانس پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئیں ہیں۔‘پاکستانی خواجہ سرا شائرہ ناصرف ماڈل بلکہ وہ گلوکارہ، اداکارہ، اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر بھی ہیں۔شائرہ رائے نے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے خواجہ سراؤں کے لیے دنیا کے سب سے بڑے مقابلہ حسن میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کی اور یہ ٹائٹل اپنے نام کر کے دنیا کو حیران کردیا۔ شائرہ روائے کو اس مقابلہ میں شرکت کے لیے مالی وسائل کی تنگی کا سامنا تھا جبکہ اس جیت نے اب اْن کی راتوں رات زندگی بدل دی ہے۔شائرہ روائے کا اپنی اس کامیابی پر کہنا ہے کہ ’مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں اپنی گلوکاری اور اپنی موسیقی کی صلاحیتوں کو میڈیا کی نظر میں لانے کے لیے میڈیا اور بلاگرز کے پیچھے بھاگا کرتی تھی، لیکن وہ مجھ کو نظر انداز کر دیتے تھے، ’مس ٹرانس پاکستان‘ کا تاج ملنے کے بعد میری زندگی بہت بدل گئی ہے۔‘واضح رہے کہ شائرہ روائے متعدد فلموں اور اپنے گائے ہوئے گانے کی ویڈیو میں اداکاری بھی کر چکی ہیں۔