سیاسی پارٹیوں کے تماشوں سے دنیا میں پاکستان کا مذاق بن گیا‘ سیاسی و سماجی شخصیات


دوکوٹہ (نامہ نگار) چوہدری ارشاد احمد گھلو چوہدری ریاض احمد گھلوی چوہدری غضنفر عباس گھلو چوہدری قیصر عباس گھلو چوہدری جہانگیر گھلوی چوہدری محمد ندیم چوہدری اکبر علی چوہدری حسن گھلوی چوہدری قمر گھلو اور چوہدری محمد عمران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج صورت حال یہ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن جلسے جلوسوں  میں لگے ہوئے ہیں ان جلسوں  پر کروڑوں روپے خرچ کرکے عوام کی کون سی خدمت کی جارہی ہے یہ سمجھ سے بالاتر ہے تمام سیاسی پارٹیاں عوام کو سبز باغ دکھا تی ہیں ہر ایک اپنے مفادات کی جنگ لڑنے میں مصروف ہے اور جو تماشہ ہماری سیاسی پارٹیوں نے لگایا ہوا ہے اس سے پوری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہورہی ہے کسی کی ذاتی زندگی کی کردار کشی کرنے سے ہم اخلاقی پستی کا شکار ہونے کے ساتھ ملک کی بدنامی کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...