لاہور (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر 3منشیات سمگلرز کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 12کلوگرام حشیش برآمد کر لی۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ مصطفی ہاشمی نے بتایا کہ بغلان پولیس نے ضلع کنجن میں کارروائی کے دوران 3منشیات سمگلرز کو گرفتار کر لیا ،ملزمان 12کلو گرام حشیش کابل سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم ان کی کوشش ناکام بناتے ہوئے منشیات ضبط کر لی گئی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت ملک میں پوست کی کاشت اور افیون کی تجارت کے خلاف پرعزم ہے