میاں چنوں(نمائندہ نوائے وقت) سلطان فورٹس 129 پندرہ ایل اور دیگر علاقوں میں بجلی کے بل گھروں میں تقسیم نہ ہونے کی وجہ سے بجلی صارفین کو شدید پریشانی کا سامناہے بل تقسیم کرنے والے افراد گھر گھر بل تقسیم کرنے کی بجائے تمام بل کریانہ کی دکان یا کسی ایک پوائنٹ پر رکھ کر چلے جاتے ہیں۔جہاں سے بجلی صارفین خود جاکر اپنے بل تلاش کرتے ہیں اور کئی کے بل گم ہو جاتے ہیں۔سلطان فورٹس اور دیگر علاقوں کے بجلی صارفین میاں محمد یوسف،محمد اسلم،ماسٹر عارف،راشد علی۔علی رضا،عبدالرشید،جنید علی اور دیگر صارفین نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بجلی کے بل گھروں میں تقسیم نہ ہونے سے صارفین کو شدید پریشانی
May 12, 2022