کراچی (نوائے وقت رپورٹ) دہشتگردوں کو پناہ دینے کے کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان اور دیگر دو افراد منہاج قاضی اور رئیس مما کو بری کردیا گیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگری کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 7 نے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان و دیگر کیخلاف نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے سے متعلق مقدمے میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان، منہاج قاضی اور رئیس مما کو بری کردیا۔ استغاثہ مقدمے میں شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔ خصوصی عدالت نے عامر خان، منہاج قاضی اور رئیس مما کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔
دہشتگردوں کو پناہ دینے کے کیس میں متحدہ رہنما عامر خان سمیت3 افرادبری
May 12, 2022