حکومت کے خاتمہ کا آغاز سندھ سے ہو گا: پنجاب معاملات کیلئے مشا ورتی  کونسل قا ئم


اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اس حکومت کے خاتمے کی شروعات سندھ سے ہوگی۔ عمران خان سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں سابق گورنر نے عمران خان کو صوبے کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو پیپلزپارٹی نے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے تاہم اب صوبے کے لوگ آصف زرداری مافیا کے خلاف بیدار ہوچکے ہیں، مجھے سندھ کے باسیوں میں حقیقی آزادی کا شعور نظر آرہا ہے۔ دریں اثناء عمران خان نے پنجاب کے سیاسی معاملات کیلئے پارلیمانی ایڈوائزری کونسل قائم کردی جو صوبے میں اہم فیصلے کرنے کی مجاز ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی ایڈوائزری کونسل کے کنوینر سبطین خان ہوں گے جب کہ ممبران میں میاں اسلم اقبال، مراد راس، یاسمین راشد، احمد خان بھچر اور میاں محمود الرشید شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ عنصر مجید نیازی، غزین عباسی، حسنین دریشک، مامون تارڑ، راجہ راشد حفیظ اور عباس علی شاہ بھی کونسل کے ممبر ہوں گے۔عمران خان کل جمعہ کو مردان میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ عمران خان اور دیگر لیڈروں کی قدرآور تصاویر اور فینا فلیکس بھی جگہ جگہ نصب کر دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...