اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیر مواصلات مراد سعید کے خلاف محکمہ میں 57ارب روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں پر نیب میں ریفرنس دائر ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مراد سعید نے سڑکوں کی تعمیر، مرمت کے منصوبوں کے ٹھیکوں میں قواعد وضوابط کے خلاف رقوم کا اجراء کروایا۔ جبکہ منظور نظر ٹھیکیداروں کو مارکیٹ ریٹ سے زائد میں ٹھیکے دیئے جس پر ان کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کے لیے ریکارڈ، شواہد ، دستاویزی ثبوت اکٹھے کیے جارہے ہیں، اب تک 57ارب روپے کی بے ضابطگیاں پائی گئیں، اس بات کی تصدیق وفاقی وزیر مواصلات سعد محمود نے بھی کی ہے۔