قا ئم مقام گورنر کی ذمہ داری سنبھالنا سپیکر کی آئینی ذمہ داری ہے: اٹارنی جنرل

May 12, 2022


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نو تعینات اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ قائم مقام گورنر کی ذمہ داری سنبھالنا سپیکر کی آئینی ذمہ داری ہے۔ پرویز الہی اپنی آئینی ذمہ داریوں اور حلف سے کیسے انکار کر سکتے ہیں؟۔  اشتر اوصاف نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کی جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے ریفرنس میں پیش ہونگے؟ تو ان کا کہنا تھاکہ  میرا پہلا دن ہے، سپریم کورٹ بلائے گی ضرور پیش ہونگا۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ ساتھ قرآن پاک بھی لائے ہیں اسکی کیا وجہ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ قرآن پاک ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کے قائم مقام گورنر بننے سے انکار بارے سوال پر اٹارنی جنرل نے کہاکہ سپیکر پرویز الہی اپنی آئینی ذمہ داریوں اور حلف سے کیسے انکار کر سکتے ہیں؟ قائم مقام گورنر کی ذمہ داری سنبھالنا سپیکر کی آئینی ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں