ڈیموں کی تعمیر سے بجلی کی پیداوار کے ساتھ آبپاشی  نظام بھی بہتر ہوگا؛ خورشید شاہ

May 12, 2022


اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک کو اندھیروں سے نکالنے اور صنعتی ترقی کیلئے بجلی کے پیداواری منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈیموں کی تعمیر سے نہ صرف بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ بہتر آبپاشی کے ذریعے ہم زرعی پیداوار میں بھی اضافہ کر سکیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار واپڈا کی طرف سے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ کے دوران کیا۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ بجلی کے پیداواری منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نہ صرف ملک کو اندھیروں سے نکالا جائے بلکہ تیز رفتارصنعتی ترقی کو بھی ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کی دستیابی کے باوجود بجلی کے منصوبوں پر کام کی سست روی قابل ستائش نہیں ہے۔

مزیدخبریں