لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے ختم نبوت کا حلف نکاح نامے میں شامل کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی منظوری کے بعد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے پنجاب مسلم فیملی رولز میں ترمیم کر دی ہے۔ ہر نکاح کے وقت مسلم جوڑے کیلئے ختم نبوت کا اقرار کرنا لازمی ہوگا۔