اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں الجزیرہ ٹیلی ویژن کی صحافی شیریں ابو عقلہ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ مظلوم افراد کی خبریں دینے والی آوازوں کو خاموش کرنا اسرائیل اور بھارت کی طرف سے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں اختیار کی جانے والی سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ ہے۔