لندن : مہباز شریف کی ملا قات ، انتکابی اصلاحات کا عمل جلد مکمل کیا جا ئے : نواز شریف


اسلام آباد/ لندن (خبر نگار خصوصی+ عارف چودھری) وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں معیشت سنبھالنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔ ملاقات میں تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ نواز شریف  نے عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق جلد انتخابات کا کوئی امکان نہیں۔ عام انتخابات کیلئے ن لیگ کو تیاریوں کی ہدایت کی گئی۔  الیکشن اور آئینی اصلاحات جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔  عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی کرپشن عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ن لیگ کا ضلعی سطح پر پارٹی کو منظم کرنے کا فیلہ کیا گیا۔ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو عوام سے رابطے کی ہدایت کی۔ نواز شریف نے کہا کہ آئینی اصلاحات کا عمل مکمل کیا جائے۔ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو مشکلات کی طرف دھکیلا۔ قبل ازیں لندن میں وزیراعظم شہباز شریف کی قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس کے بعد مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، ایاز صادق، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کا ایجنڈا ملک کی معاشی صورتحال تھا جبکہ انتخابات کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔  ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ اور  پاور شیئرنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نوازشریف اور اسحاق ڈار سے وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں مقیم مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف سے انتہائی گرم جوشی سے ملے اور شہباز شریف کو تھپکی بھی دی۔ دریں اثناء وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ لندن میں آج پھر اجلاس ہو گا جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ذرائع ن لیگ کے مطابق دوران اجلاس نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارک باد دی اور ہدایت کی کہ ن لیگی کارکنوں کو خاص اہمیت دی جائے۔ نواز شریف نے کہا مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونے والے اراکین اسمبلی اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اسلام آباد سے خبر نگار خصوصی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی قیادت کے اہم مشاورتی اجلاس کی پہلی نشست کا انعقاد ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بیان میں اجلاس کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت کو ورثہ میں ملنے والے سنگین معاشی‘ آئینی اور انتظامی بحرانوں پر قائد محمد نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور موجودہ معاشی حقائق سے آگاہ کیا گیا۔ سابق حکومت کے پیدا کردہ سنگین بحران‘ لوڈشیڈنگ‘ تیل اور ایل این جی نہ منگوانے کی تفصیلات بھی بیان کی گئیں۔ اجلاس نے ریلیف کی فراہمی سے متعلق مختلف سفارشات پر غور کیا۔ حکومتی ٹیم نے معاشی حقائق کی روشنی میں مستقبل کے اقدامات پر اپنی آراء پیش کیں۔ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی غیور کیا گیا۔ اجلاس نے 3 اپریل سے اب تک آئین شکنی کے اقدامات کا جائزہ لیا اور اتفاق رائے پایا گیا کہ آئین شکن عناصر سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی زیرصدارت حتمی فیصلوں کے لئے آج پھر اجلاس ہو گا۔ ملک اور عوام کو بحران سے نکالنے کے لئے حکمت عملی کی منظوری دی جائے گی جبکہ ملک کو معاشی اور آئینی بحرانوں سے نکالنے کے لئے حتمی فیصلوں کا اعلان ہو گا۔ تمام فیصلوں کا اعلان اتحادی جماعتوں کی حمایت اور تائید سے کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...