جعفرآباد( نمائندہ خصوصی)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما میونسپل کارپوریشن وارڈ 25 ڈیرہ اللہ یار کونسلر کاانتخاب لڑنے والے امیدوار میراسفند یار جمالی نے کہاہے کہ جمالی خاندان نے ہمہ وقت جعفرآباد کے عوام کی بلا رنگ ونسل خدمت کی ہے۔ڈیرہ اللہ یار کے شہریوں ‘پارٹی ورکرز اور حمایتیوں پرمکمل بھروسہ ہے ۔ہماری پارٹی پرامید ہے انشاء اللہ یار میونسپل کارپوریشن کے تمام وارڈوں سے اچھے نتائج حاصل کرے گی اور مجھے میئر بنانے میں کامیابی حاصل کرے گی۔ہماری کسی پارٹی یاسیاسی شخصیت سے کوئی ذاتیات نہیں ‘مقصد الیکشن جیت کرعوام کی خدمت کرنا ہے۔