حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی +نامہ نگار) دریائے چناب قادر آباد بیراج کے اپ سٹریم دریا میں واقع بیلہ خطرہ بننے لگا ہے،دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مبینہ طور پر دریا کے پشتوں اور بیراج اور لنک نہر کے کناروں کو نا قابل تلافی نقصان ہونے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے،اس کے تناظر میں حافظ آباد اور مندی بہاؤالدین اضلاع کے درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ سکتے ہیں،اب فوری طور پر محکمہ آبپاشی سمیت و دیگر محکمہ جات کو فوری اقدامات اٹھانا ہوں گے۔خیال رہے کہ بیلہ نے دریا میں بڑے رقبہ کو گھیر لیا ہے۔ اور مقامی رہائشی مذکورہ بیلہ کے متعلق متعدد بار سیکرٹریز، و متعلقہ وزارت کو باور کروا چکے ہیں، کہ دریا میں ممکنہ سیلاب کے دوران بیلہ پانی کی روانی میں بڑی رکاوٹ کا باعث بنے گا۔