کشمیر میں بھی عنقریب امن اورآزادی کاسویرا ہوگا:آصف شفیق

May 12, 2022

کامونکی(نمائندہ خصوصی)انشاء اللہ کشمیر میں بھی عنقریب امن اورآزادی کاسویرا طلوع ہوگا۔استعماری قوتوں کی گہری سازشوں کے باوجود ہراسلامی ریاست امن وآشتی اوراستحکام کاگہوارہ بنے گی،فلسطین اورکشمیر میں کشت وخون پرعالمی ضمیر نے گہری خاموشی کی چادرتان رکھی ہے۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما چودھری آصف شفیق آرائیں،سرپرست رائس ملز ایسوسی ایشن میاں اقبال عزیز اور سماجی سیاسی رہنما محمد سعید اختر ڈار نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ مہذب دنیا کہاں ہے،انسانیت کی بقاء  کیلئے انسانیت کو فلسطین اورکشمیر میں جاری قتل عام کیخلاف مزاحمت کرنا ہوگی۔فلسطین اورکشمیر میں معصوم بچوں اورنہتے شہریوں کوکس گناہ کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتاراجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یقینا مسلمانوں کی نسل کشی کاماسٹرمائنڈ کوئی انسان نہیں بلکہ شیطان ہے۔مسلمان اپنی صفوں میں اتحادپیداجبکہ اپنے درمیان میں سے مخلص ومدبر قیادت تلاش کریں۔ فلسطین اورکشمیرمیں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے مسلمان حکمرانوں کی ترجیحات پریقیناہنس رہے ہوں گے۔

مزیدخبریں