عمران خان کی جمہوریت مخالف ساز ش کامیاب نہیں ہوگی: طارق محمود

May 12, 2022

 جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سابق ممبر ضلع کونسل و امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان کی جمہوریت مخالف ساز ش کامیاب نہیں ہوگی عوام انکے منفی عزائم کی تکمیل کی راہ روکے گی موجودہ حکومت عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے ایجنڈا پر کاربند ہے جس کی تکمیل کی خاطر ہر سطح پر موثر و مربوط اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اپنے ایک بیان میں طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے ہاتھوں کسی کی عزت محفوظ نہیں ہر کسی پر کیچڑ اچھالا گیا سیاسی قائدین کی کردار کشی کی گئی اور اب جمہوری عمل سبوتاژ کرنے اور انارکی پیدا کرنے کی سازش کو انجام دیا جارہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

مزیدخبریں