لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے جلوس مناسب نہیں ہیں ان کو سمجھنا ہو گا کہ ان کی حکومت ان کی اپنی حرکتوں کی وجہ سے ختم ہوئی ہے اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے ایک آئینی طریقہ کار یعنی کامیاب عدم اعتماد کی تحریک کے نتیجے میں ان کی حکومت کو ختم کرکے خود اپنی حکومت بنائی ہے موجودہ حکومتی اتحاد کو عوام کی مکمل تائید و حمائت حاصل ہے ۔
پی ٹی آئی کی حکومت انکی اپنی حرکتوں سے ختم ہوئی: اشرف بھٹی
May 12, 2022