لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ جب تک بھارت کشمیریوں کو حق خودارایت نہیں دیتا اس وقت تک اس کیساتھ تعلقات بحال نہیں ہو سکتے ۔پاکستان 22کروڑ غیور عوام کا ملک ہے اور عوام کسی صورت میں بھی اپنے نہتے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ۔ کشمیری پاکستان کی سا لمیت کی جنگ لڑرہے ہیں۔ بھارت کے ساتھ تجارت بحالی کا فیصلہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہوگا۔