لاہور(لیڈی رپورٹر) ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر عاشق حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی طالبات کسی سے کم نہیں وطن کی بیٹیوں کو مختلف امتحانات میں شاندار کارکردگی دیکھ کر سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے ، پنجاب کی سطح پر مختلف کالجوں میں نئے اکیڈمک پروگرامز کا اجرا کیا جارہا ہے تاکہ طالبات کیلئے نئے ڈسپلنز میں تعلیم کے مواقع میں اضافہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمن آباد کالج برائے خواتین کے 24 ویں سیشن کے دوسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز لاہور منور شہزاد، کالج پرنسپل ڈاکٹر حلیمہ ناز آفریدی، وائس پرنسپل ڈاکٹر صائمہ شریف ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر بشریٰ پروین، ڈاکٹر عارفہ زریں و دیگر بھی موجود تھے۔