گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سنی تحریک کے سٹی صدر عطا الرحمن خان صافی کی سٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی چوہدری طارق گجر سے وفد کے ہمراہ ملاقات۔مشترکہ ملکی سیاسی،جمہوری مفادات پر مل کی کام کرنے پر اتفاق رائے کیا گیاعطاء الرحمان خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ٹولہ کو فوری الیکشن کروانا ہوں گے۔سیاسی بنیادوں پر مقدمات نواز لیگ کی سیاسی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔صرف 30دنوں میں ہی حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ ملکی خودمختاری،جمہوری استحکام کیلے قربانی دیں گے۔پاکستان کے عوام کو کسی دوسرے ملک کی غلامی قبول نہیں۔آمریت نما جمہوریت کو مسترد کرتے پیں۔ آئی ایم ایف،ورلڈ بینک سمیت کسی کی بھیک قبول نہیںچوہدری طارق گجر نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے امپورٹڈ حکومت اور امریکی غلام غلام حکمران طبقہ کو یکسر مسترد کردیا ہے۔فیول ایڈجسٹمینٹ کی مد کیا گیا اضافہ حکومت فوری واپس لے۔ایک ماہ میں حکومت نے غریب عوام کی مہنگائی سے کمر توڑ دی ہے۔چوہدری طارق گجر نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا ٹولہ چوں چوں کا مربہ پے۔محسن داوڈ جیسے ملک دشمنوں کاانکی صفوں میں موجود ہونا قابل افسوس امر ہے۔نوازشریف لندن کی سیاست چھوڑ کر پاکستان میں مقدمات کا سامنا کریں۔
عوام کو دوسرے ملک کی غلامی قبول نہیں، فوری الیکشن کرانا ہوں گے:عطا الرحمن
May 12, 2022