حکومت سیاسی انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے:معراج خالد گجر

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر و امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری معراج خالد گجر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی سلامتی و ترقی کی بجائے سیاسی انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے آئے روز پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں سوشل میڈیا پر پوسٹیں شیئر کرنیوالوں تک کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں جو حکمرانوں کے منفی عزائم کی تکمیل کا کھلا ثبوت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری کاشف معراج کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...