قوم عمران خان کے جھانسے میں آنیوالی نہیں: رفاقت علی

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ عمران خان اور انکے حواریوں نے جمہوری اقدار کی پامالی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں ۔ پاک فوج سمیت دیگر ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے، پہلے بین الاقوامی سازش کا ڈھنڈورا پیٹا گیا جس کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے، عمران خان کبھی خود کو اسلامی دنیا کا لیڈر اور کبھی ولی ثابت کرنے کی کوشش کرتے آئے ہیں جبکہ ان کی کرپشن کے نت نئے قصے ہر روز سامنے آرہے ہیں جس کا حساب انہیں دینا پڑے گا، قوم ان کے جھانسے میں آنیوالی نہیں باشعور عوام موجودہ اتحادی حکومت کی پشت پر کھڑے ہیں اور پی ٹی آئی کو مسترد کرچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن