اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بیان میں کہا ہے کہ صدر عارف علوی کی جانب سے چیف جسٹس سے سفارتی مراسلے پر عدالتی کمشن بنانے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔ صدر علوی کو کمشن کا مطالبہ کرنے سے پہلے عمران خان سے چند ضروری سوالات کرنے چاہئے تھے۔ عارف علوی کو عمران خان سے پوچھا چاہئے کے سفارتی مراسلے کو 17 دن کیوں چھپائے رکھا۔ کیا عارف علوی نے عمران خان سے پوچھا ہے کہ 17 دنوں میں مراسلے کے حوالے سے انہوں نے کیا اقدامات لئے؟۔ خط میں کسی سازش کا ذکر تھا تو اسے پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں کیوں پیش نہیں کیا گیا۔ صدر صاحب اپنے وزیراعظم سے پوچھیں کہ خط نیشنل سکیورٹی میں پہلے پیش کیا یا جلسے میں؟ صدر صاحب عمران خان کے بیانیہ کا حصہ بننے سے پہلے حقائق کا جائزہ لیں۔
صدر کا چیف جسٹس سے سفارتی مراسلے پر عدالتی کمشن بنانے کا مطالبہ مضحکہ خیز: شیری رحمان
May 12, 2022