پولیو موذی مرض، مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں: عبدالقادر پٹیل

May 12, 2022

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور اس کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ الحمدللہ پاکستان نے بہت حد تک پولیو پر قابو پا لیا ہے، ہم نے اپنی نسلوں کو معذور ہونے سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15ماہ بعد  پولیو کا ایک کیس جنوبی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے جو قابل افسوس ہے، اس ضمن میں انہوں نے پولیو کا ہنگامی اجلاس بلا کر موثر اور مربوط حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں