سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم نہیں ہونے دیں گے: بابر اعوان

May 12, 2022

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) بابر اعوان نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو  میںکہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے تمام قرض ساڑھے چھ ارب ملتا ہے، سمندر پار پاکستانیوں نے ساڑھے پانچ ارب روپے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں بھیجے۔ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق سپریم کورٹ کے تین فیصلوں نے دیا، سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق قانون سازی آئین اور عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم نہیں ہونے دینگے۔ کشمیری شہداء کی قربانیاں پس پشت ڈال دی گئی ہیں۔ پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو بھی پس پشت ڈال کر مودی کے یار نے ٹریڈ منسٹر لگایا۔

مزیدخبریں