اوقاف کی مخصوص ترجیحات کمرشل پالسیی تشکیل نہ دی جاسکی

May 12, 2022

لاہور (شیخ طاہر علی) محکمہ اوقاف پنجاب کی عدم توجہی یا مخصوص ترجیحات، کمرشل پالیسی تشکیل نہ دی جا سکی،20 سال قبل کمرشل اراضی کو لیز پر دینے سے محکمہ کی آمدن 48سے 90کروڑ تک جا پہنچی مگر بعد میں معاملہ سرد خانے کا حصہ بن گیا۔ ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں 323 ایکڑ کمرشل اراضی پالیسی نہ ہونے کی بنا پر محکمہ کو صرف کرایہ کی مد میں کروڑوں روپے کا خسارہ ہو رہا ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب آمدن بڑھانے کے ایک اقدامات ایک طرف مگر کمرشل پالیسی نہ ہونے سے اربوں روپے مالیتی قیمتی اراضی عرصہ سے خالی پڑی ہے جبکہ قبضہ گروپوں کے خطرات ہر وقت  موجود رہتے ہیں اور اس کے ساتھ زونل ایڈمنسٹریٹرز اور فیلڈ مینجران قبضہ گروپوں  کی کارروائیوں کی وجہ سے زیر عتاب آتے رہتے ہیں۔ اوقاف کے قیام سے شعبہ اسٹیٹ اور پراجیکٹ آج تک واحد پراجیکٹ راولپنڈی میں پلازہ کی تعمیر تک محدود رہا، جس سے گڈول کے ساتھ سالانہ لاکھوں روپے کرایہ بھی مل رہا ہے۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب جواد اکرم نے نوائے وقت کو بتایا کہ کمرشل پالیسی پر کام ہو رہا ہے۔ ڈرافٹ بنا لیا گیا ہے اور بورڈ میٹنگ میں معاملہ پر غور کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں