زرداری کیخلاف مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس‘ مزید کارروائی پر حکم امتناعی میں توسیع

May 12, 2022

 اسلام آباد (وقائع اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کی درخواست میں احتساب عدالت کو مزید کارروائی سے روکنے کے فیصلے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔ احتساب عدالت نے سابق صدر کی فرد جرم عائد ہونے سے قبل بریت کی درخواست مسترد کر دی تھی اور آصف علی زرداری نے احتساب عدالت کا درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں