لاہور (اپنے نامہ نگار سے) عدالت انسداد دہشتگردی بہاولپور کے جج حسین نے بھونگ گھنیش مندر حملہ کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے 22 ملزمان کو 5/5 سال قید اور جرمانہ کی سزا سنائی۔ 22 ملزماں شفیق وغیرہ کو دیگر جرائم میں مختلف سزائیں بھی سنائیں۔ یاد رہے کہ ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 21اگست 2004ء کو گنیش مندر بھونگ پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی اور نقصان پہنچایا تھا۔ مقدمہ میں 62 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا ہے۔