پڈعیدن (نامہ نگار ) انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب کنڈیارو سے کراچی جانے والی مسافر وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں خواتین سمیت 15 افراد جاںبحق جبکہ سات افراد شدید زخمی ہوگئی واقع کی اطلاع پر پولیس اور مقامی افراد نے پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو وین کاٹ کر نکالا اور اسپتال منتقل کردیا جبکہ مقامی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی پولیس زرائع کے مطابق جاںبحق اور زخمی افراد کا تعلق ضلع نوشہروفیرو کے علاقہ کنڈیارو اور تعلقہ بھریا سے ہے جاںبحق افراد میں 35سالہ الطاف سولنگی، 30سالہ شفیع محمد کلہوڑو ، 32سالہ ساجد،سولنگی،25سالہ عاشق کلہوڑو ،معشوق کلہوڑو ،14سالہ پٹھان وسطڑو، 35 سالہ آصف کلہوڑو ،سعید ولد شہزاد ،30سالہ صفر کلہوڑو ، 30سالہ احسان 35سالہ شکیل کلہوڑو ،وین ڈرائیور بشیر سولنگی سمیت دیگر شامل ہیں تمام بد نصب افراد کنڈیارو اور بھریا سے محنت مزدوری کے لئے کراچی جاریے تھے کہ حادثہ کا شکار ہو گئے المناک حادثہ پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا تمام گھروں میں صف ماتم بیچھ گیا،جبکہ سات شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد حیدرآباد منتقل کردیا گیاہے پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کردی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد ، ڈی سی اور ایس ایس پی جامشورو کو ورثاء سے بھرپور تعاون کرنے کی ہدایات دی، زخمیوں کوفوری طورپر قریبی اسپتال پہنچا کر طبی امداد فراہم کی جائے جاں بحق ہونے والوں کی میتیں اْن کے علاقوں میں بھیجنے کے اقدامات کیے جائیں اگر ڈاکٹرز کی ضرورت پڑے تو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی سے بھیجیں جائیں امدادی کاموں کے حوالے سے مجھے باخبر رکھا جائے۔
ما نجھند کے قریب فروین اور ٹرک میں تصادم ،15افراد جاں بحق
May 12, 2022