اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)وفاقی ٹیکس محتسب نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ایک سال میں ٹیکس سے متعلق 3500 شکایات کا ازالہ کردیا گیا،ہزاروں شہریوں کو ریلیف ملنے کے ساتھ ڈھائی ارب روپے کی ریکوری بھی کی گئی۔وفاقی ٹیکس محتسب کے لیگل ایڈوائزر الماس علی، میڈیاایڈوائزر ماجد قریشی اور مشیر ڈاکٹر ارسلان نے ادارے کی کارکردگی بارے رپورٹ جاری کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایف ٹی اوموجودہ کارکردگی بنیاد پر 4 سے 5 ارب روپے کی ریکورکرسکتا ہے۔ممبر لیگل نے کہا کہ ایف ٹی او میں آنے والی 90 فیصد شکایات کا ازالہ ہو رہا ہے، ایک ایس ایم ایس یا واٹس ایپ میسج پر شکایات کا تدارک کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ایف ٹی او کی کارکردگی کو سراہا گیا۔صدر نے ایف ٹی او کارکردگی پرویڈیو پیغام جاری کیا۔ماجد قریشی نے بتایا کہ 2020 ء کے مقابلے میں 2022 ء میں ٹیکس محتسب کے پاس شکایات کی تعداد دگنی ہوگئی ۔ ڈاکٹر ارسلان نے کہا کہ2021 ء میں کارکردگی بہترین رہی اور2 اہم کیسزکونمٹایا گیا
وفاقی ٹیکس محتسب : ایک سال کے دوران 3500 شکایات کا ازالہ
May 12, 2022