ٹویوٹا کمپنی: کارساز کمپنی نے 22ارب ڈالر منافع کمایا

May 12, 2022


ٹوکیو (اے پی پی)جاپانی موٹر ساز کمپنی ٹویوٹا نے کہا ہے کہ مارچ میں ختم ہونے والے کاروباری سال کے دوران اس کے خالص منافع میں سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ ہوا ۔جس کی وجہ مصنوعات کی بڑھتی فروخت اور ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے نے ٹویوٹا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ مارچ 2022  ء میں ختم ہونے والے کاروباری سال کے دوران اس کا خالص منافع 2.85 ٹریلین ین یعنی 22 ارب ڈالر رہا جو مارچ 2021 ء کی سالانہ رپورٹ کے مقابلے میں 26.9 فیصد زیادہ ہے۔کمپنی نے بتایا کہ سال کے دوران اس کی مصنوعات کی فروخت کا حجم 31.4 ٹریلین ین رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.3  فیصد زیادہ ہے،آپریٹنگ منافع سالانہ بنیاد پر 36.3 فیصد اضافہ کیساتھ 3 ٹریلین ین رہا۔ ٹویوٹا نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ اور ین کی شرح تبادلہ میں کمی کے باعث اس کے خالص منافع میں اضافہ ہوا، تاہم کرونا وائرس کی آئے روز تبدیل ہونے والی صورتحال اور روس کی یوکرین کیساتھ کشیدگی کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے سے آئندہ سال اسکے منافع کا حجم کم ہوکر 2.26  ٹریلین ین یعنی 17.3 ارب ڈالر رہنے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں