ریاض (اے پی پی)سعودی عرب کی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک میں غیرملکی ٹرکوں کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق نئے طریقہ کار میں اس بات کو مدنظر رکھا گیا ہے کہ مختلف ممالک سے سعودی عرب آنے والے ٹرک ڈرائیور یا مالکان اندرون مملکت کاروبار نہ کریں اور سعودی ٹرکوں کا کاروبار متاثر نہ ہو۔اتھارٹی نے پابندی لگائی ہے کہ باہر سے آنے والے ٹرکوں کو آمد ورفت کا پرمٹ لینا ہوگا اور ان کا روٹ متعین ہوگا، انہیں مملکت میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پرمٹ کے بغیر سامان لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔اتھارٹی نے خبردار کیا کہ غیرملکی ٹرکوں سے مقررہ لائحہ عمل نافذ کرانے کیلئے تفتیشی ٹیمیں تعینات ہیں،یہ ٹیمیں سال رواں کے آغاز سے اب تک 117 فیلڈ زمیں تفتیشی دورے کرچکی ہیں اور نوے فیصد تک پابندی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پبلک اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیرملکی ٹرکوں کو مقررہ لائحہ عمل کی خلاف ورزی پر ادارے کومطلع کریں۔
غیرملکی ٹرکوں کی آمد و رفت پر نئی پابندیاں عائد
May 12, 2022