پشاور (بیورو رپورٹ) فوڈ سیفٹی اتھا رٹی کا ضلع خیبر میں مشروبات کے گودام پر چھاپہ، کارروائی میں 4000 لیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمدکرکے گودام سیل کردیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ضلع چارسدہ میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران غیر معیاری جوس تیار کرنے والا یونٹ جبکہ دو بیکری یونٹس ناقص صفائی اور مضر صحت رنگ استعمال کرنے پر سیل کر دیئے گئے۔ضلع بنوں میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مختلف برف خانوں کا معائنہ کیااور لیبارٹری سے پانی کا جائزہ لیا ،ناقص صفائی اور غیر معیاری پانی کے استعمال پر 2برف خانے سیل کر دیئے۔کارروائی کے دوران دیگر کئی یونٹس کو بہتری کیلئے نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔