ریاض (اے پی پی)سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی آرامکو کے شیئرز کی قیمت بڑھ کر 46.20 ریال فی شیئر ہوگئی ، جس کے بعد یہ مالی اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق قومی آئل کمپنی آرامکو کے شیئرز کی قیمتیں 46.20 ڈالر فی شیئر کی سطح پر پہنچنے سے ادارے کی مجموعی مالیت بڑھ کر 2.464 ٹریلین ڈالر ہوگئی ہے،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی 2.461 ٹریلین ڈالر کے ساتھ دوسرے اور مائیکروسافت 1.979 ٹریلین ڈالر کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔عالمی منڈی میں تیل کے نرخ 100 ڈالر فی بیرل ہونے سے بھی آرامکو کو فائدہ ہوا جبکہ امریکی سٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کی وجہ سے ایپل اور ٹیکنالوجی کی دیگر کمپنیاں متاثر ہوئی ہیں۔
شیئرزکی قیمتیں بڑھ گئیں: آرامکو دنیا کی سب سے بڑی کمپنی
May 12, 2022