زنگ آلود بلاکس کے استعمال پر 20 آئس فیکٹریوں کو جرمانے


ملتان (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ محمد سیف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز مبشر رحمان نے ملتان کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر خوراک کی تیاری کے عمل کو چیک کیا۔ ملتان میں خوراک کی تیاری میں کھلے اجزاء  کی ملاوٹ کرنے پر دو پاپڑ فیکٹریوں کو ایک ایک لاکھ  ایکسپائرڈ فلیورز کی ملاوٹ کرنے پر خانیوال روڈ پر واقع پیور پلانٹ کو کو 60 ہزار۔ شوگر سیرپ میں حشرات، پروڈکشن ایریا میں گندگی اور ناقص انتظامات پائے گئے۔  20 آئس فیکٹریوں کو زنگ آلود بلاکس کے استعمال، پروڈکشن ایریا میں چھپکلیاں، پائے جانے پر 5 آئس فیکٹریوں کو 20، 20 ہزار لودھراں میں 4 فیکٹریوں کو 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ مزید کبیروالا میں بڑی آئس فیکٹری کو پانی میں حشرات اور مٹی کے ذرات پائے جانے پر 85 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن