وہاڑی(نامہ نگار، کرائم رپورٹر) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر وہاڑی ڈاکٹر منصور ریحان نے ہیلتھ ٹیم اور پولیس کے ہمراہ کوٹ سادات میں اعظم شاہ نامی اتائی کے غیر قانونی گودام پر چھاپہ مارکرلاکھوں روپے مالیت کے مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے فزیشن سیمپل برآمد کرلئے جبکہ اتائی اعظم شاہ اور شہزاد شاہ فرار ہوگئے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منصور ریحان نے بتایاکہ کئی سالوں سے بدنام زمانہ اتائی اعظم شاہ اور شہزاد شاہ نے کئی مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سیمپلز کو غیر قانونی طور پر مہنگے داموں فروخت کرنے کا دھندہ شروع کررکھاتھا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ لڈن میں کاروائی کیلئے استغاثہ بھی دے دیا ہے۔