پچیس سالہ ملازمت کے بعد ریٹائرمنٹ

May 12, 2022


مکرمی:  پچیس سال سرکاری ملازمت کے بعد ریٹائرمنٹ کے وقت  55 سال عمر کی شرط ایک جابرانہ قانون ہے جس کاخاتمہ کیا جانا ضروری ہے !کیوں کہ 18 سال کی عمر میں بھرتی ہونے والا ملازم 43 سال کی عمر میں 25 سال نوکری پوری کرکے ریٹائرمنٹ لے سکتا تھا مگر اب اسے 55 سال کی عمر پوری ہونے تک انتظار کی سولی پر لٹکادیا گیا ہے۔کئی سرکاری ملازم 25 سال سروس پوری کرتے ہی بیٹوں بیٹیوں کی شادی یا مکان بنانے کے لئے ریٹائر ہونا چاہتے ہیں مگر انہیں55  سال عمر ہونے پر ریٹائرمنٹ کی اجازت دی جائے۔ نیز فورسز سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے لئے نئی سویلین بھرتی کے لئے زیادہ سے زیادہ عمر کی شرط  میں رعایت دی جائے۔(ارشاد علی،اٹک 03005607303 )

مزیدخبریں