منشیات،شراب فروشی،اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 8ملزمان گرفتار

May 12, 2022

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آبادمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدائت کردی گئی ایس ایس پی آپریشنز محمد فصیل کامران نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات،شراب فروشی،اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 08ملزمان کو گرفتار کرلئے ،تھانہ کورال پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارووائی کرتے ہوئے منشیا ت فروش نئیر اقبال کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 1170 گرام چرس بر آمد کر لی تھانہ سبزی منڈی پولیس نے دوران چیکنگ ملزم دلدار خان کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 30 بور پستول بر آمد کر لیا، تھانہ بنی گالا اور شہزاد ٹائون نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عدیل احمداور آذان کو گرفتار کرے انکے قبضے سے 250 گرام چرس بر آمد کر لی، تھانہ ترنول پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین شراب فروشوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان منشاء عباسی، مشتاق اور حبیب کے قبضے سے 03 شراب کی بو تلیں بر آمد کر لیں، تھانہ نون پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک ملزم صدا حسین کوگرفتار کر کے اسکے قبضے سے 30 بور پستول بر آمد کر لیا۔

مزیدخبریں