اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات،وفد کی سربراہی پریزیڈنٹ پی ایف یو جے شہزادہ ذوالفقار نے کی،وفد نے وفاقی کو 20 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا، وفدنے صحافیوں کو اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی انجام دہی میں پیش آنے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے چند گزارشات پیش کیں۔وفاقی وزیر کی جانب سے وفد کو یقین دہانی کروائی گئی کہ وزارت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرے گی۔وزارت کی جانب سے پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ کے تحت کمیشن کے قیام کے عمل جلد مکمل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آزادیِ اظہار رائے کو ہمارا آئین تحفظ دیتا ھے جس پر کوئی قدغن لگانا یقینا جرم ہے،صحافی برادری کی ملک اور جمہوریت کے لیے بہت خدمات ہیں اور انکو تحفظ فراہم کرنا ریاستی ذمہ داری ہے۔ وفد میں پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار،آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی،آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری طارق علی ورک،فنانس سیکرٹری کاشان اکمل گل،فنانس سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیئر علی،آر آئی یو جے کے سینئر نائب صدر اظہار نیازی،جوائنٹ سیکرٹری ناصر خٹک،ایگزیکٹو ممبر رازق بھٹی، تنویر شہزاد ،حنا دورانی و دیگر شامل ہیں۔
وفاقی وزیر انسانی حقوق سے پی ایف یو جے ، آرآئی یو جے کے وفد کی ملاقات
May 12, 2022