کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ زرداری صاحب کہتے ہیں معیشت پر آؤٹ آف دی باکس سلوشن دوں گا۔ پاکستان کو سلوشن کے بجائے بیرون ملک جمع کیا پیسہ ڈھائی ڈھائی ارب دے دیں۔انہوں نے کہا کہ پوری کابینہ شاید نواز شریف کو وطن واپس لینے گئی ہے یا پھر وہ اپنے آقاؤں سے ڈکٹیشن لینے گئے ہیں۔وہ انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کی پریس کانفرنس نہیں دیکھتا سوشل میڈیا پر تمام بیانات سامنے آجاتے ہیں۔ زرداری صاحب کہتے ہیں میں جو بائڈن کا دوست ہوں۔ جو بائڈن کی مبارکباد پر زرداری شکوہ کررہے تھے۔ کیا تصویریں کھنچوانے سے کوئی دوست بن جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج کے جوانوں نے ملک کیلئے قربانیاں دیں۔ اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔