اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ فیصل کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ان کی آمد پر ائیر وائس مارشل حسین احمد صدیقی، صدر ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ نے ان کا استقبال کیا۔ مہمانِ خصوصی نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کی ٹیم کو عصر حاضر کے جدید چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے اعلی درجے کے تعلیمی معیار کے حصول پر مبارکباد دی۔ ایئر وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ائیر چیف نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی اور عالمی سکیورٹی کے ایسے دور سے گذر رہی ہے جس میں جدید چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور یکسوئی کے ساتھ مقاصد کے حصول کی اہمیت ناگزیر ہے۔
ایئر چیف کا پی ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ فیصل کا دورہ
May 12, 2022