کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ میں اومی کرون کی ذیلی قسم سامنے آنے کے بعد کوویڈ ایس او پی پر موثر عمل کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، مارکیٹوں اور پبلک مقامات پر ایس او پی کے تحتماسک کے دوبارہ موثر استعمال پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔ محکمہ صحت کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ اور جینیوم اسٹڈی کے احکامات جاری کردیئے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں لیباٹریوں میں ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھانے کے احکامات دیئے گئے ہیں، ایس او پیز کو فالو نا کیا گیا تو وبا پھیل سکتی ہے۔ یاد رہے وزیرصحت عبدالقادرپٹیل کی زیرصدارت قومی ادارہ صحت میں اجلاس ہوا تھا ، جس میں بتایا کہ اومیکرون کا نیا ویرینٹ قطر سے آئے مسافرمیں پایا گیا تھا، اومیکرون کی معمولی علامات والا مریض اب صحتیاب ہے اور مریض کے خاندان کے تمام افراد کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی۔