اسلام آباد(آئی این پی)فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نشریاتی حقوق اے اسپورٹس کو دینے کا معاملہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے)کے حوالے کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے مزید تحقیقات اور ذمے داران کا تعین کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے مطابق پی ٹی وی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نشریاتی حقوق اے اسپورٹس کواس وقت دیے جب اس چینل کا وجود ہی نہیں تھا۔پی ٹی وی کو اس فیصلے سے اربوں روپوں کا نقصان ہوا۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے مزید تحقیقات اور ذمے داران کا تعین کرنے کی تجویز بھی دے دی گئی، رپورٹ
May 12, 2022