لاہور(کامرس ڈیسک) ایم سی بی اسلامک بینک لمیٹڈ ، ہنڈائی نشاط موٹرز اور آدم جی انشورنس کے درمیان صارفین کو کار فنانسنگ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے کے تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں میاں محمدمنشائ، میاں حسن منشاء سی ای او ہنڈائی نشاط موٹرز، محمد علی زیب منیجنگ ڈائریکٹر آدم جی انشورنس اور محمد آفاق خان صدر ایم سی بی اسلامی بینک موجود تھے۔ جبکہ معاہدے پر ملک محمد عدنان ، جی ایم مارکیٹنگ ہنڈائی نشاط موٹرز اور محمد حامد یاسین گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس ایم سی بی اسلامی بینک نے دستخط کئے۔ معاہدے کا مقصد ایم سی بی اسلامی بینک کے صارفین کار فنانسنگ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہنڈائی نشاط موٹرز کے سی ای او حسن منشاء کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا موقع ملے گا جس میں ہنڈائی کی گاڑیوں کی خریداری کیلئے ایم سی بی اسلامی بینک سے فنانس کی سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ تقریب سے آدم جی انشورنس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او محمد علی زیب کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرتے ہوئے آدم جی انشورنس کمپنی کی جانب سے ترجیح دی جائے گی تاکہ صارفین کے ساتھ بھرپور تعاون اور انہیں بہترین تجربہ فراہم کیا جاسکے۔