حکومت کہتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جانا چاہیے، اسد عمر

May 12, 2022 | 11:03

ویب ڈیسک

وزیراعظم اور کابینہ ارکان پاکستان سے باہر رہنے والے شخص سے ہدایات لینے لندن جاتے ہیں،ٹویٹ

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کہتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جانا چاہئے۔ساجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں اسد عمر نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جانا چاہیے کیونکہ وہ باہر رہتے ہیں اور پاکستان کی زمینی صورتحال کے بارے میں نہیں جانتے لیکن وزیراعظم اور کابینہ کے اہم ارکان پاکستان سے باہر رہنے والے شخص سے ہدایات لینے لندن جاتے ہیں۔

مزیدخبریں