ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 2200 کلو بیمار مرغیاں برآمد

May 12, 2022 | 13:15

ویب ڈیسک

 لاہور (آئی این پی ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں علی الصبح ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کے نتیجے میں 2200 کلو بیمار مرغیاں برآمد کر لی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے کہا کہ موذی بیماریوں کا شکار کم وزن مرغیاں سپلائی کرنے والے 2 سپلائر پکڑے گئے۔ شعیب خان جدون نے بتایا کہ نذیر پولڑی اور شکیل پولڑی سپلائر بیمار مرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ میں سپلائی کے لئے لا رہے تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، مرغیاں ذبح کر کے پیمکو بھٹی میں جلا دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ زیادہ تر مرغیاں فلو، پھیپھڑوں اور آنکھوں کی متعدد بیماریوں میں مبتلا پائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ بیمار اور کم وزن مرغی کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔

مزیدخبریں