7اپریل کے فیصلے میں کئی سقم ہیں:عمران خان

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے تحریک عدم اعتماد میں ازخود نوٹس کے کیس میں اپیل جمع کروادی ہے۔عدالت میں آج ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ہے  عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ 7اپریل کے فیصلے میں کئی سقم ہیں ان پر نظر ثانی کی جائے۔تحریری اپیل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسمبلی کی کارروائی کے دوران ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئینی تھی۔ڈپٹی اسپیکر نے آرٹیکل 5پر عمل کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیا تھا۔اس پر سپریم کورٹ کی جانب سے از خود نوٹس لیا گیا اور ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا گیا۔عدالت اس پر نظر چانی کرے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے منصب سے ہٹایا گیا تھا۔تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد  ڈپٹی اسپکیر قاسم سوری نے آرٹیکل5کا استعمال کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے کر ووٹنگ کروانے کا حکم جاری کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...