روپیہ اپنی قدر کھو رہا ہے، سٹاک مارکیٹ روزانہ کریش کرتی ہے،بیان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ تباہی کی طرف جارہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیانمیں حماد اظہر نے کہا کہ معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ تباہی کی طرف جا رہی ہے، ہر دن روپیہ اپنی قدر کھو رہا ہے، سٹاک مارکیٹ روزانہ کریش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ بڑھتی ہے، مہنگائی میں اضافہ اور کاروبار برباد ہو گئے ہیں، یہ وہی معیشت ہے جس میں دو ماہ پہلے تک استحکام تھا اور 5.5 فیصد سے ترقی کررہی تھی۔ پاکستانی روپے کی گراوٹ کا سلسلہ رک نہ سکا، انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 73 پیسے مہنگا ہوکر 191 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا ،کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 192 روپے 50 پیسے پر فروخت ہورہاہے۔
معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ تباہی کی طرف جا رہی ہے۔ ہر دن روپیہ اپنی قدر کھو رہا ہے، سٹاک مارکیٹ روزانہ کریش کرتی ہے، لوڈشیڈنگ بڑھتی ہے، مہنگائی میں اضافہ اور کاروبار برباد ہو گئے ہیں۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 12, 2022
یہ وہی معیشت ہے جس میں دو ماہ پہلے تک استحکام تھا اور %5.5 سے ترقی کر رہی تھی۔