ملک میں پانی کی کمی خدا کی طرف سے ہے،وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ

وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کی کمی خدا کی طرف سے ہے،درجہ حرارت بڑھنے کیوجہ سے دریاﺅں میں زیادہ پانی آئے گا امید ہے کہ 15جون تک ملک میں پانی کی قلت کامسئلہ حل ہوجائے گا،ہمارا مستقبل بھی پانی سے جڑا ہواہے۔ان خیالات کااظہاروفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہاکہ حقیقت کا سامنا کرنا چاہیے ہمیں تنقید برداشت کرنی چاہیے لیڈوروں اور وزرا کو بھی اسمبلی میں آنا چاہیے ۔پانی کی کمی پر بات ہورہی ہے ایوان خالی ہے ممبران کا شکریہ کے کورم کی نشاندہی نہیں کررہے ہیں کہ یہ انسانوں کا مسئلہ ہے ہمارا مستقبل بھی پانی سے جڑا ہواہے ۔15جون تک پانی کے مسئلے پر قابو پالیں گے درجہ حرارت زیادہ ہونے سے پانی بھی زیادہ آئے گا ۔ منگلا میں پانی کی سطح کم ہے، تربیلہ ڈیم کی صورت حال بہتر ہورہی ہے ۔کل سے قائمہ کمیٹی آبی وسائل آبی وسائل ہوئی ہے ملک میں پانی کی کمی خدا کی طرف سے ہے ۔تمام صوبوں کو اپنے حصہ کا پانی ملے گا ۔پانی کی کمی پورے ملک میں ہے 30جون تک پانی کا مسئلہ ہوجائے گا ۔چولستان کو 3سو کیوسک پانی دے دیں گے ۔نکتہ اعتراض پ بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ فیض الدین نے کہاکہ مجھے مائیک دیں ورنہ میں کورم کی نشاندہی کرودوں گا ۔میرے علاقہ چولستان میں پانی کی شدید کمی ہے ۔انسانی المیہ بننے جارہاہے جانور پیاس کی وجہ سے مررہے ہیں پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے سندھ بلوچستان خوشحالی کے لیے پانی مانگ رہے ہیں ہم جینے کے لیے پانی مانگ رہے ہیں۔چولستان کو پینے کا پانی دیاجائے۔نواب یوسف تالپور نے کہاکہ پورے پاکستان کو پتہ ہے کہ پانی کی قلت ہے پانی کی قلت کو برابر تقسیم کرنا ہے ۔پانی کی فارمولے پر عمل نہیں ہورہاہے اگر اس فارمولے ہر عمل کوگا تو مسائل نہیں ہوں گے ۔

ای پیپر دی نیشن