وزیراعظم سے نیسلے پاکستان کے وفد کی ملاقات

 افغانستان میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی اشیاء پہنچانے پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین

نیسلے واٹرکی طرف سے 60ہزار لیٹر پینے کا پانی افغانستان میں سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ

وزیراعظم شہباز شریف سے نیسلے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز وقار احمد اور جنرل منیجر عبداللہ جاوید نے ملاقات کی ،ملاقات میں نیسلے پاکستان نے افغانستان میں سیلاب زدگان کیلئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایات پر امدادی اشیاء پہنچانے کے اقدام پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اسکے علاوہ نیسلے واٹرکی طرف سے حکومتِ پاکستان کے اس احسن اقدام میں اپنا حصہ ملاتے ہوئے 60ہزار لیٹر پینے کا پانی افغانستان میں حالیہ سیلاب کے پیش نظر متاثرین کیلئے عطیہ کیا گیا۔عطیہ شدہ پینے کا صاف پانی سیلاب زدگان کو موذی بیماریوں سے بچا ئومیں مدد فراہم کرے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے نیسلے کی طرف سے یہ فلاحی کام قابل تحسین قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...